ایران کو یورینیم کے بدلے ریلیف دینے کی پیشکش ناکام، امریکی جریدے کا انکشاف

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو یورینیم کی دستبرداری کے بدلے معاشی ریلیف دینے کی پیشکش کی تھی، جو ناکام رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کو یورینیم کے بدلے ریلیف دینے کی پیشکش ناکام، امریکی جریدے کا انکشاف

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی جریدے وائرڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے قریبی حلقوں نے ایران کے ساتھ ایک معاہدے پر کام کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت تہران اپنے افزودہ یورینیم سے دستبردار ہوتا اور بدلے میں اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز اور پابندیوں میں نرمی دی جاتی۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈیل میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ فریم ورک صدارتی منظوری کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

منصوبے کے مطابق ایران اپنے ہائی لیول افزودہ یورینیم کو منتقل کرنے پر آمادہ ہوتا اور 12 سے 15 سال تک یورینیم افزودگی محدود رکھنے کی شرط بھی شامل تھی۔

اس کے بدلے ایران کو 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی اور معاشی پابندیوں میں نرمی دی جانا تھی، جس سے ایرانی معیشت کو فائدہ پہنچتا۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو سیاسی طور پر حساس قرار دے کر مسترد کر دیا تھا کیونکہ ایران کو بڑی مالی رعایت دینے کا تاثر امریکی سیاست میں شدید ردعمل پیدا کر سکتا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں