امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ، ایران نیوکلئیر ہتھیار نہ بنانے پر راضی، معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مثبت مذاکرات ہوئے ہیں اور معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نیوکلئیر ہتھیار نہیں بنائے گا اور دیگر اہم معاملات پر بھی راضی ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایران میں حکومتی تبدیلی کا حوالہ دیا اور کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز پر غور جاری ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے جس میں جنگ روکنے کی ٹائم لائن اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا ذکر ہے۔ ایران نے امریکا کو ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی تجاویز پر غور کی تصدیق کی ہے مگر کہا ہے کہ ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا۔ ایرانی ترجمان کہتے ہیں کہ فیصلہ ہونے پر پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے بعد یہ معاہدہ خطے کے استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔














