مارکو روبیو کی ایران کووارننگ، آبنائے ہرمز پر کنٹرول قبول نہیں

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے اور ایران کو مذاکرات پر آنا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول ناقابل قبول، مذاکرات کی دعوت: امریکہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے اور اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا۔ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے آپریشن پروجیکٹ فریڈم کے تحت لوگوں کی حفاظت پر زور دیا اور کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فورسز نے 7 ایرانی فاسٹ بوٹس کو تباہ کیا جس کے باعث ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فورسز ڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت بڑھانے کے لیے تعیناتیاں کر رہا ہے اور ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکی ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں