باقرقالیباف کی امریکہ کو وارننگ، ایران نے ابھی مکمل حکمت عملی شروع نہیں کی

محمد باقر قالیباف نے امریکا کو آبنائے ہرمز میں کشیدگی پر وارننگ دی ہے۔ انہوں نے نئی طاقت کے توازن کی بات کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمد باقر قالیباف کی امریکا کو وارننگ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کے باعث صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں نئی طاقت کا توازن تشکیل پا رہا ہے۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازرانی اور توانائی کی ترسیل خطرے میں ہے، اور ایران اس صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں نئی مساوات بن رہی ہے، جس کے عالمی سطح پر اثرات ہوں گے۔ ایران نے ابھی تک اپنی مکمل حکمت عملی بھی شروع نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں اور جہازرانی پر بحری ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے نام سے ایک بحری مشن کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو کھولنا اور تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں