پاسداران انقلاب نے امریکی افواج کے حملے کی تردید کی، یو اے ای پر جوابی کارروائی کی وضاحت کی۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکی افواج کے ایرانی فوجی کشتیوں پر حملے کی تردید کی ہے ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یو اے ای پر حملے کا مقصد جوابی کارروائی تھا کیوں کہ متحدہ عرب امارات ایران پر حملوں میں ملوث ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی فوجی کشتیوں پر حملے کا بے بنیاد دعویٰ کیا ہے اور ایرانی جنگی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس خبر کی تصدیق کے لیے مقامی ذرائع سے تحقیقات کی گئیں۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ امریکی افواج نے عمان کے ساحل پر ایران کی طرف جانے والی دو چھوٹی عوامی سامان بردار کشتیوں پر حملہ کیا، جس میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات فوجی کشتیوں کو نشانہ بنایا اور اس کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق فجیرہ میں تیل تنصیبات پر حملہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا، یہ امریکہ کی مہم جوئی کا نتیجہ تھا۔ مزید حملوں کی صورت میں ایران اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔














