ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا، امریکی جہازوں کو قریب آنے سے روکا۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کردیا ہے۔ نقشے میں کوہِ مبارک اور فجیرہ کے درمیان ایک خط واضح کیا گیا ہے۔
نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایرانی کوہِ مبارک اور متحدہ عرب امارات کے فجیرہ کے درمیان ایک خاص خط دکھایا گیا ہے۔ یہ خط ایرانی فوج کے کنٹرول کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایرانی فوج نے تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔ امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے منع کیا گیا ہے۔
ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے۔
واضح رہے کہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔














