ایران کو 14 نکاتی تجاویز پر امریکا کا جواب موصول، ایرانی حکام غور کر رہے ہیں۔ تجاویز میں سرحدوں سے امریکی افواج کی واپسی اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کو 14 نکاتی تجاویز پر امریکا کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ یہ جواب پاکستان کے ذریعے پہنچایا گیا ہے جس کا ایرانی حکام جائزہ لے رہے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تجاویز خطے میں جاری جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہیں۔ ان میں ایران کی سرحدوں سے امریکی افواج کی واپسی اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔
امریکا یا پاکستان کی جانب سے اس جواب کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو طول دینے کے بجائے مکمل خاتمے پر زور دیتا ہے، جس کا مقصد پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی یہ تجاویز امریکا کے 9 نکاتی منصوبے کے جواب میں ہیں، جس میں دو ماہ کی جنگ بندی شامل تھی۔














