ایران کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کی جائے گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے جو سب کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے نمائندے ایران سے بات چیت کر رہے ہیں اور یہ عمل سب کے لئے مثبت ہے۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت پیر سے بحال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک نے امریکا سے اپنے جہاز نکالنے کے لئے مدد مانگی ہے۔
آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘پراجیکٹ فریڈم’ کے تحت جہازوں کی محفوظ حرکت بحال کی جائے گی۔
یہ جہاز ان ممالک کے ہیں جو حالیہ مشرق وسطیٰ تنازع میں شامل نہیں تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے نمائندے ان ممالک کو مطلع کریں گے کہ ان کا عملہ بحفاظت نکالا جائے گا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں میں انسانی ضروریات کی اشیاء کی کمی ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اس عمل میں کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔














