ایران نے امریکا کو وارننگ دی ہے کہ ٹرمپ کے پاس یا تو فوجی آپشن یا معاہدے کا انتخاب ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے لیے ایران کے حوالے سے فیصلہ سازی محدود ہوچکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب دو راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ایرانی ادارے کے مطابق یا تو امریکا ایک ناممکن فوجی آپریشن کرے یا ایران کے ساتھ ایک خراب معاہدہ کرے۔ یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ تہران نے امریکا کو اپنے بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر ناکہ بندی جاری رہی تو صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق عالمی سطح پر امریکا کے خلاف لہجے میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ چین، روس اور یورپ کی جانب سے واشنگٹن کے مؤقف پر تنقید بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ کسی بھی ممکنہ فوجی یا سفارتی فیصلے کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔














