ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان، ایران کی تجاویز پر عدم اطمینان

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کے امکانات ظاہر کیے ہیں اور ایران کی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان، ایران کی تجاویز پر عدم اطمینان

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق ایران نے اپنے اقدامات کی بڑی قیمت ابھی تک ادا نہیں کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے اور آبنائے ہرمز کی ناکابندی کو انہوں نے دوستانہ قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان دیا کہ انہیں ایران کی نئی تجاویز سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وہ توقع نہیں کرتے کہ یہ تجویز قابل قبول ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے، اس کی بڑی قیمت ابھی تک ایران نے ادا نہیں کی، اور ایران پر حملے کے امکانات موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے پہلے بھی ایران کی قیادت کو کنفیوژڈ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایرانی قیادت میں اتحاد نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں