گوگل سی ای او کا وائب کوڈنگ کے ذریعے سافٹ ویئر انڈسٹری میں انقلاب کا اعلان

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے وائب کوڈنگ کے ذریعے سافٹ ویئر انڈسٹری میں انقلاب کا اعلان کیا ہے، جو کوڈنگ کو آسان اور دلچسپ بنا دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے کہا ہے کہ جدید اے آئی ٹولز، خاص طور پر وائب کوڈنگ نے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کو آسان اور دلچسپ بنا دیا ہے۔

پچائی نے کہا کہ اس فیچر کی بدولت وہ لوگ بھی ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز تخلیق کر سکتے ہیں جن کے پاس کوڈنگ کا تجربہ نہیں ہوتا، کیونکہ اب صرف خیالات بیان کرنا کافی ہے جبکہ پیچیدہ کوڈنگ کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی نہ صرف تجربہ کار ڈیولپرز بلکہ دیگر شعبوں جیسے ایچ آر اور اکاؤنٹنٹس کے لیے بھی مفید ہوگی، جس سے تخلیقی آئیڈیاز کو فوری عملی شکل دینا ممکن ہوگا۔

گوگل کے سی ای او نے خبردار کیا کہ بڑے اور حساس پروجیکٹس میں اب بھی تجربہ کار انجینیئرز کی ضرورت ہے، کیونکہ وائب کوڈنگ کو بنیادی طور پر چھوٹے پروٹوٹائپس اور نئے آئیڈیاز تک محدود رکھنا چاہیے۔

پچائی نے کہا کہ اے آئی کوڈنگ کا یہ رجحان آنے والے سالوں میں مزید تیزی سے بڑھے گا اور سافٹ ویئر انڈسٹری میں انقلاب لائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں