ٹرمپ کا بڑا اعلان، ایران تنازع حل تک جنگ جاری رہے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حل تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں حاصل کرنے دیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ کا ایران پر دباؤ برقرار، ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

فلوریڈا: (رائیٹ ناؤ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حل تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فلوریڈا میں خطاب کے دوران کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحرینی اور فضائی قوت ختم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت کا خاتمہ افسوسناک ہے، لیکن یہ ضروری تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے 45 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل کے 400 بحری جہاز کھڑے ہیں، جن کے نکلنے پر ایندھن کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قیادت کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ویت نام میں 19 سال اور عراق میں 12 سال گزارے، جبکہ ایران میں صرف 6 ہفتے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کے 19 فیصد افراد نے جنگ کو غلطی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی نیوی نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے کاروائیاں کی ہیں۔ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائی ہے اور اپنے جہاز چھڑانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں