ایران کا بڑا اقدام، پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات کی پیشکش

ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو مذاکرات کی نئی تجویز پیش کی ہے، تاہم تفصیلات موجود نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو مذاکرات کی پیشکش کی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے نئی تجویز پاکستان کے ذریعے پہنچا دی ہے۔ تاہم، اس تجویز کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اِرنا’ نے بتایا کہ یہ تجویز جمعرات کی شام پاکستان کی وساطت سے امریکا تک پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، مگر مجوزہ نکات واضح نہیں ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران کی اولین ترجیح امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے جنگ کا خاتمہ اور دیرپا امن کا قیام ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ 40 روز تک جاری رہی، جس کے بعد پاکستان کی مداخلت سے فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں