ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی جنگی اخراجات پر اعتراض کرتے ہوئے پینٹاگون کو جھوٹا قرار دیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی جنگی اخراجات پر اعتراض کرتے ہوئے پینٹاگون کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع جنگ کی اصل لاگت کو کم ظاہر کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دعویٰ کیا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کی لاگت تقریباً 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم امریکی حکام کی پیش کردہ سرکاری دعوؤں سے چار گنا زیادہ ہے۔
عراقچی کے مطابق جنگ کے بالواسطہ اخراجات بھی زیادہ ہیں، جس کا بوجھ امریکی عوام پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر امریکی گھرانے پر ماہانہ تقریباً 500 ڈالر کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
عباس عراقچی نے اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکی نقصان ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں اور عالمی سیاست پر نئی بحث چھیڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگی اخراجات اور دیگر مسائل پر ماضی میں بھی کشیدگی رہی ہے۔ عراقچی کے حالیہ بیانات سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔














