ملک میں گیس بحران میں اضافہ، گھریلو کنکشن پر پابندی عائد

آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی عائد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں گیس بحران بڑھا، گھریلو کنکشن پر پابندی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے سے جمع شدہ درخواستوں پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کرنے والوں کے کنکشنز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جس سے ہزاروں نئے کنکشنز التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث صارفین کو پہلے ہی محدود وقت کے لیے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ آر ایل این جی (RLNG) کی فراہمی متاثر ہونے سے نئے کنکشنز کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

گیس بحران کی وجہ سے یہ صورتحال اہمیت اختیار کر گئی ہے کیونکہ یہ ہزاروں صارفین کے روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ گھریلو کنکشنز کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ہی کئی سال کی پابندی کے بعد نئے کنکشنز دینے کا عمل بحال کیا گیا تھا۔ گیس بحران سے قبل سینکڑوں کنکشنز لگائے جا چکے تھے، تاہم اب پھر سے پابندی لگائی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں