قالیباف کا چونکا دینے والا بیان، ٹرمپ ایران کو کیسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں؟

امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے، باقر قالیباف کا بیان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے سیاسی دھڑوں کو شدت پسند اور اعتدال پسند گروہوں میں تقسیم کر کے دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس سے ملک کے اندر اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں قومی یکجہتی ہی سب سے مؤثر جواب ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام اور قیادت کو متحد ہو کر بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ بیرونی چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کیا ہے اور موجودہ حالات میں بھی یہی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران پر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تاکہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں