سربراہ آئی اے ای اے کا دعویٰ ہے کہ ایران کا افزوده یورینیم اصفہان میں موجود ہے، جوہری معائنہ جنگ کے باعث معطل ہوا۔
ویانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کا زیادہ تر افزوده یورینیم اب بھی اصفہان میں موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ یورینیم ممکنہ طور پر زیر زمین سرنگوں میں محفوظ ہے۔
گروسی نے بتایا کہ اسرائیل اور امریکہ کے فضائی حملوں کے اثرات کی سیٹلائٹ تصاویر موجود ہیں۔ اصفہان جوہری کمپلیکس میں معائنہ جنگ کے باعث معطل ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جون 2025 میں جنگ سے قبل یورینیم کو سرنگوں میں منتقل کرنے کا شبہ ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر میں ٹرکوں کو کنٹینرز کے ساتھ سرنگ میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔
گروسی کے مطابق جنگ بندی معاہدہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ایران سیاسی طور پر تیار ہو۔ ایران کو مذاکرات کی اہمیت پر قائل کرنا نہایت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی سطح پر خدشات موجود ہیں اور مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔












