سام سنگ نے پاکستان میں Galaxy A37 اور A57 لانچ کیے، قیمتیں اور فیچرز نمایاں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سام سنگ نے پاکستان میں اپنے دو نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز، Galaxy A37 اور Galaxy A57 متعارف کروا دیے ہیں۔ ان فونز میں ڈیزائن، کارکردگی، کیمرا اور سافٹ ویئر میں اہم اپگریڈز شامل ہیں۔
دونوں ماڈلز میں 6.7 انچ سپر ایمولڈ ڈسپلے ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے۔ Galaxy A57 میں 6.9 ملی میٹر پتلا میٹل فریم اور IP68 ریٹنگ دی گئی ہے، جو پانی اور گرد سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
دونوں فونز میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے جو 45 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ بیٹری تقریبا 30 منٹ میں 60 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔
Galaxy A37 کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار 999 روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ Galaxy A57 کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 999 روپے ہے۔ A57 کے دیگر ویرینٹس کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 99 روپے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں فونز میں 50 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا ہے۔ Galaxy A57 میں Exynos 1680 پروسیسر شامل ہے جبکہ Galaxy A37 میں Exynos 1480 چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ دونوں فونز One UI 8.5 (Android 16) پر چلتے ہیں۔















