گوگل ٹرانسلیٹ میں نیا اے آئی فیچر، زبان سیکھنا مزید آسان

گوگل نے ٹرانسلیٹ میں نیا فیچر شامل کیا ہے جو مختلف زبانیں بولنے کی مہارت میں مدد فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل ٹرانسلیٹ میں زبان سیکھنے کا نیا فیچر شامل

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے ٹرانسلیٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی ہے جو زبان بولنے کی مہارت میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل ٹرانسلیٹ کی اینڈرائیڈ ایپ میں مختلف زبانیں بولنے کی مشق کر سکیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکا اور بھارت میں دستیاب ہے۔

گوگل کے ٹول میں انگلش، اسپینش اور ہندی زبانوں کی سپورٹ دی گئی ہے۔ یہ سسٹم بولے گئے الفاظ کا تجزیہ کرتا ہے اور فوری فیڈ بیک فراہم کرتا ہے۔

اس فیچر کی اہمیت یہ ہے کہ یہ زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کو صحیح تلفظ کی مدد فراہم کرتا ہے، جس سے حقیقی دنیا میں بات چیت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل ٹرانسلیٹ اب لگ بھگ 250 زبانوں کی سپورٹ فراہم کرتا ہے اور دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں