لیپ ٹاپ کارکردگی بڑھانے کے 10 آسان طریقے

لیپ ٹاپ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ماہرین نے 10 آسان طریقے بتائے ہیں، جن سے اس کی عمر دراز ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لیپ ٹاپ کی کارکردگی بڑھانے کے 10 آسان طریقے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے، لیکن معمولی لاپرواہی سے اس کی عمر کم ہوتی ہے اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں تو لیپ ٹاپ کی کارکردگی بہتر اور عمر دراز ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق لیپ ٹاپ کو ہفتے میں کم از کم ایک بار ری سٹارٹ کرنا چاہیے تاکہ غیر ضروری فائلیں اور بیک گراؤنڈ پروسیس ختم ہو سکیں۔ بیٹری کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھنا بہتر ہوتا ہے جبکہ 100 فیصد چارج یا مکمل خالی رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

لیپ ٹاپ کو سخت سطح پر رکھ کر استعمال کریں تاکہ ہوا کی روانی متاثر نہ ہو۔ سسٹم اپ ڈیٹس کو نظرانداز نہ کریں کیونکہ یہ سیکیورٹی خامیوں کو دور کرتے ہیں۔ ایک معیاری حفاظتی سافٹ ویئر بھی ضروری ہے تاکہ سائبر حملوں سے بچا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً لیپ ٹاپ کی صفائی کرنا ضروری ہے تاکہ گرد و غبار وینٹیلیشن کو متاثر نہ کرے۔ اسٹوریج کا درست استعمال بھی ضروری ہے، ہمیشہ 15 سے 20 فیصد جگہ خالی رکھیں۔

یاد رہے کہ مناسب استعمال اور صفائی سے لیپ ٹاپ کی عمر بڑھائی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، پیچیدہ تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں، بس چند سادہ عادات اپنانا کافی ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں