نوجوانوں کو مہنگائی میں ایک سے زیادہ نوکریاں کیوں کرنی پڑ رہی ہیں؟

مہنگائی کے باعث نوجوانوں کو ایک سے زیادہ نوکریاں کرنی پڑ رہی ہیں۔ لاس اینجلس میں رہائش پذیر جیسس کاڈینا دن میں کیک ڈیکوریشن اور رات میں ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نوجوانوں کو مہنگائی میں دگنی نوکریاں کیوں کرنی پڑ رہی ہیں؟

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ مہنگائی کے باعث نوجوانوں کو ایک سے زیادہ نوکریاں کرنی پڑ رہی ہیں۔ یہ مسئلہ ملینیئلز اور جین زی کے لیے شدید ہو چکا ہے۔

33 سالہ جیسس کاڈینا، جو لاس اینجلس میں رہتے ہیں، دن میں کیک ڈیکوریشن اور رات میں ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہیں۔ وہ ہفتے میں 54 گھنٹے کام کرتے ہیں تاکہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔

حکام کے مطابق، 2025 میں امریکہ میں دو نوکریاں کرنے والے افراد کی تعداد دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ان میں 55 فیصد حصہ جین زی کا ہے، جو مہنگائی اور معاشی غیر یقینی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ماہرین نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیکس کی کٹوتی کے نظام پر توجہ دیں۔ جب ایک شخص دو جگہ کام کرتا ہے تو ٹیکس پیچیدہ ہو سکتا ہے، جس سے مالی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرین ایمرجنسی فنڈ بنانے پر زور دیتے ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بچت محفوظ رہے۔ نوجوان نسل کے لیے ایک نوکری پر گزارا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں