روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا حق قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران سفیر کا بیان۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ روسی سفیر نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز میں آمد و رفت محدود کرنے کا بھی حق ہے۔ ان کے مطابق مغربی ممالک منافقت اور سمندری قزاقی کے مرتکب ہیں۔
روس کے سفیر نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران ساحلی ریاست کو اپنی سلامتی کے لیے اقدامات کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ عمل اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان تناوٴ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس سے خطے کی سلامتی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جسے ایران کی طرف سے کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔














