امریکی بحری ناکہ بندی پر ایران برہم، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

ایران نے یواین کو امریکی ناکہ بندی کی مذمت پر خط لکھا، ایرانی مندوب نے امریکی اقدامات کو سمندری قزاقی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا یواین کو امریکی ناکہ بندی پر اعتراض

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا، جس میں امریکی ناکہ بندی کی مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی مندوب نے امریکی اقدام کو سمندری قزاقی قرار دیا ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ جہازوں کو روکنا اور اثاثے ضبط کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ امریکا کو تحویل میں لیے گئے جہاز چھوڑنے کا حکم دے۔

ایرانی مندوب نے واشنگٹن کو ان اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری لینے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ناکہ بندی سے ایران کی سمندری تجارت متاثر ہو رہی ہے۔ چاہ بہار بندرگاہ پر جہازوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں