ایران امریکا مذاکرات تعطل، تیل کی قیمتیں بلند

ایران امریکا مذاکرات میں تعطل کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برطانوی تیل 108.23 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا مذاکرات تعطل، تیل کی قیمتیں بلند

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل کی بنا پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.90 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.23 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.97 ڈالر کا اضافہ ہوا، جو 96.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران امریکا امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور آبنائے ہرمز سے محدود ترسیل کی وجہ سے عالمی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن پر امریکا کی جانب سے آج غور کیا جائے گا۔

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ تقریباً 108 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں