صدر زرداری کا دورہ چین، زراعت صحت تعلیم اور تجارت میں تعاون پر زور

صدر زرداری نے چین میں زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر زرداری کا چین دورہ، تعلقات میں مزید وسعت

چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ صدر آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری اور گورنر سے ملاقات کی۔ اس دوران زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر زرداری نے چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو قرار دیا۔ انہوں نے پارٹی سیکرٹری کو سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کیلئے پاکستان مدعو کیا۔

صدر نے زرعی ٹیکنالوجی میں ہونان کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور زرعی تحقیق میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔

واضح رہے کہ ہونان کی جامعات نے پاکستانی اداروں کے ساتھ 12 تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔ اس وقت 959 پاکستانی طلبہ مختلف شعبوں میں ہونان میں زیرتعلیم ہیں۔

یاد رہے کہ صدر زرداری نے چانگشا میں ‘سانی ہیوی انڈسٹری’ اور حنان ٹی گروپ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے چینی کمپنیوں کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں