اٹلی کا بڑھتا قرض، یورپی معیشت کے لیے نیا امتحان

اٹلی یوروزون کا سب سے زیادہ مقروض ملک بننے کے قریب ہے، جبکہ یونان کی مالی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اٹلی یوروزون کا سب سے مقروض ملک بننے کے قریب

یورپ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ یورپی یونین کی معاشی صورتحال میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے، جہاں اٹلی اس سال کے اختتام تک یوروزون کا سب سے زیادہ مقروض ملک بن سکتا ہے۔

یونان، جو پہلے مقروض ملک تھا، اب اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہوگا۔ اٹلی کے بجٹ منصوبے اور حکام کے اندازوں کے مطابق یہ تبدیلی متوقع ہے۔

یونانی حکام کے مطابق ملک کی مالی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور اٹلی کے قرض میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ اٹلی کا قرض 2026 میں 138.6 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یونان نے گزشتہ برسوں میں اپنے قرضوں میں نمایاں کمی کی ہے، جبکہ اٹلی کی معیشت سست روی کا شکار رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی یوروزون کی معاشی سمت کا اہم اشارہ ہے، جہاں یونان استحکام کی طرف جبکہ اٹلی کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں