پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بنا پر 10 فیصد کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں۔















