فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کی اہم ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عاصم منیر اور عباس عراقچی کی اہم ملاقات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان میں موجود ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ایرانی سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

اس ملاقات میں مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی موجود تھے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کل مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے اور آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں