آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے کیا ایران کو مالی فائدہ ہو رہا ہے؟

ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھیں، عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی، ایران کو مالی فائدہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باوجود اپنی برآمدات جاری رکھتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو بڑھا دیا۔ امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایران نے مارچ میں روزانہ 1.84 ملین بیرل خام تیل برآمد کیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تیل برآمدات کا 80 فیصد آبنائے ہرمز سے ہوتا ہے۔ ناکہ بندی کے باوجود ایران نے اپریل میں 1.71 ملین بیرل روزانہ برآمد کیا۔

امریکی اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے کیے، جس کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو مؤثر انداز میں بند کر دیا۔ یہ خلیجی ممالک کا واحد سمندری راستہ ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایران نے 15 مارچ سے 14 اپریل تک 55.22 ملین بیرل تیل برآمد کیا۔

واضح رہے کہ ایران نے فروری میں جنگ شروع ہونے سے قبل خام تیل کی برآمدات سے 115 ملین ڈالر روزانہ کمائے تھے۔ اب ایران نے تیل کی زیادہ برآمدات کیں اور 40 فیصد زیادہ کمایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں