امریکہ نے ایران کی 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کرپٹو کرنسی فریز کر دی

امریکہ نے ایران کے 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کرپٹو کرنسی فریز کر دی، ایرانی والٹس پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ نے ایران کے 34 کروڑ ڈالر کرپٹو فریز کیے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ نے ایران کے 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کرپٹو کرنسی فریز کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے یہ اقدام ایرانی کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کیا۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے بیان میں بتایا ہے کہ ایران کے متعدد کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کی فنڈز پیدا کرنے اور منتقلی کی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے فنڈز کی واپسی اور ترسیل کے راستے بند کرنے کے لیے امریکہ پرعزم ہے۔ یہ اقدام ایران کی معاشی صلاحیت کو مزید کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایران کی مبینہ غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کو روکنے کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سے ایران کی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے معاشی پابندیوں کا تنازعہ جاری ہے، جس کا مقصد ایران کی مالیاتی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں