چین نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایرانی کارگو شپ کو چین کا تحفہ قرار دینے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی پرچم بردار کارگو شپ چین کا تحفہ تھا۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ٹرمپ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹیں قبول نہیں کی جانی چاہئیں اور ممالک کے تجارتی روابط متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے اس معاملے میں اپنا مؤقف کئی بار واضح کیا ہے۔ چین ایک ذمے دار بڑی طاقت ہے اور بین الاقوامی ذمے داریوں کو بخوبی نبھاتا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے ان الزامات کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ایسی باتوں کو رد کرتا ہے جو حقائق پر مبنی نہ ہوں۔ بین الاقوامی تجارت کو سیاسی تنازعات کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فورسز کی جانب سے ضبط کیے گئے جہاز کے کارگو کو چین کا تحفہ قرار دیا تھا، مگر اس کی نوعیت کی تفصیل نہیں دی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق بحری جہاز ابھی بھی امریکی تحویل میں ہے۔











