وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 13.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13.98 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 12.16 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
آلو 3.13 فیصد، بریڈ 0.91 فیصد، اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ٹماٹر 27.65 فیصد اور پیاز 9.35 فیصد سستے ہوئے ہیں، جبکہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔















