پاسداران انقلاب نے وائٹ ہاؤس کے مذاکراتی بیان کو جھوٹا قرار دیا، امریکی دعویٰ مسترد۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے وائٹ ہاؤس کے مذاکراتی بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ مذاکرات کی درخواست کا امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہیں اور براہ راست بات چیت کی کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا کی زیادتیوں کی وجہ سے واشنگٹن سے مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جبکہ امریکی تعاون کے شبہ میں ایک بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اس معاملے پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے پاکستان جا رہے ہیں، اور امید ہے کہ بات چیت نتیجہ خیز ہوگی۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے خود رابطہ کیا اور مذاکرات کی درخواست کی، جبکہ پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔











