ٹرمپ کی بھارت پر شدید تنقید، بھارتی عوام میں غم و غصہ

امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت پر تنقید سے بھارتی عوام میں شدید ردعمل پیدا ہوا ہے، جبکہ بھارتی حکومت اور اپوزیشن کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا بھارت پر شدید تنقید، بھارتی عوام میں غم و غصہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ پوسٹ میں بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیا، جس پر بھارتی عوام میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹرمپ نے بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر بھی کہا، جس پر بھارتی حکومت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انتہا پسند بی جے پی حکومت نے کہا کہ وہ اس بارے میں رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کو جواب دینے کی جرات نہیں رکھتے، اور مودی کی کمزوری کا خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض افراد نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں مختلف مسائل کی وجہ سے کشیدہ ہو چکے ہیں، جن میں تجارتی تنازعات بھی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں