مجتبیٰ خامنہ ای منظرعام سے غائب، کیا ایران کے فیصلے پاسداران کر رہے ہیں؟

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، پاسداران انقلاب حکومت میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سپریم لیڈر زخمی، پاسداران انقلاب کی حکومت میں اہم کردار

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر ذہنی طور پر متحرک ہیں لیکن ملک کے اہم فیصلے پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈروں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے اور وہ طبی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ سپریم لیڈر تک پیغامات قاصدوں کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں اور وہ تحریری طور پر جواب دیتے ہیں۔

حکام کے مطابق اسرائیلی یا امریکی نگرانی سے بچنے کے لیے سپریم لیڈر کے قریب نہیں جا رہے ہیں اور پیغام رسانی کے لیے محفوظ طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

یہ صورتحال اہم ہے کیونکہ مجتبیٰ خامنہ ای عوامی منظر نامے سے غائب ہیں لیکن اہم امور پر اپنی منظوری دیتے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈرز حکومت چلانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ میں ہوئے حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوئے تھے جہاں ان کے والد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں