اسرائیل نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا سے اجازت ملی تو خامنہ ای کے خاندان کو نشانہ بنایا جائے گا۔
یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا سے اجازت ملی تو خامنہ ای کے پورے خاندان کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے یہ بیان دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور امریکا کے اشارے کا انتظار کر رہا ہے۔ اشارہ ملتے ہی، ایران کو تاریکی میں دھکیل دیا جائے گا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حملے میں ایران کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جو ان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ یہ حملہ مختلف اور مہلک ہوگا۔
یہ بیان اس وقت آیا ہے جب حالیہ واقعات میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کی عسکری قیادت ایک حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو تہران میں اسرائیل کے حملے میں خامنہ ای اور ان کا خاندان متاثر ہوا تھا اور نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی حالت میں ہیں۔












