ایران نے آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدنی وصول کر لی۔ یہ رقم مرکزی بینک میں جمع کروا دی گئی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس سے ایران کو پہلی آمدنی موصول ہو گئی ہے۔
حامد رضا نے کہا کہ یہ رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آمدنی کس سے اور کس طرح حاصل کی گئی۔
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ یہ جہاز ایرانی ساحل پر منتقل کیے گئے ہیں جبکہ امریکی فوج نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ایک اور جہاز کو قبضے میں لے لیا۔
سینٹ کام نے اکتیس بحری جہازوں کا رخ تبدیل کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا کہ آبی گزر گاہ سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت کی اہم گزرگاہ ہے اور ایران کی جانب سے ٹول ٹیکس کا نفاذ خطے میں کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔












