ایرانی صدارتی دفتر نے قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت میں اتحاد مثالی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدارتی دفتر نے قیادت میں اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی قیادت میں بے مثال اتحاد ہے اور تفرقے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت ایک پیج پر ہے اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے مذاکرات کے دروازے کھلے ہونے کا بھی اعادہ کیا۔
موجودہ صورتحال کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی تاکہ ایران اپنی تجاویز پیش کر سکے۔
یہ پیش رفت ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مثبت سمجھی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر مذاکرات کا اگلا مرحلہ جمعہ کو ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رہے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔












