محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ان کا انگلش کاؤنٹی کلب معاہدہ بھی منسوخ ہو گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔ پی سی بی نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی سی بی اپنی تحقیقات کی رپورٹ آج آئی سی سی کو بھیجے گا۔
محمد نواز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث ان کا انگلش کاؤنٹی کلب سرے سے معاہدہ بھی منسوخ ہو گیا۔ آئی سی سی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
محمد نواز نے سنٹرل اے ٹیسٹ کے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران کوئی غیر قانونی دوا نہیں لی۔
واضح رہے کہ محمد نواز نے سنٹرل بی ٹیسٹ دوبارہ جمع کروا دیا ہے۔ سنٹرل اے کی رپورٹ غلط ہو سکتی ہے، اس لیے دوسرا ٹیسٹ کروایا گیا ہے، جس کی رپورٹ 30 اپریل تک متوقع ہے۔















