اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل میں مہمان نوازی کو شاندار قرار دیا

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کو شاندار قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیو اسمتھ، پی ایس ایل میں مہمان نوازی کو شاندار قرار دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کو شاندار قرار دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میچز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے، البتہ امید ہے کہ شائقین ٹی وی پر میچز دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔

انہوں نے ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلنے کو ایک شاندار تجربہ قرار دیا اور بتایا کہ وہ یہاں کے وقت سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ وہ باقی میچز میں اچھی کارکردگی دکھا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹو میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل ایک مضبوط اور باصلاحیت لیگ ہے جہاں ہر ٹیم میں معیاری کھلاڑی موجود ہیں اور مقابلہ انتہائی سخت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں