پاکستانی فری لانسرز کا عالمی مارکیٹ میں بڑھتا کردار، زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ

پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی تک 856 ملین ڈالرز کمائے، زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی فری لانسرز کا کردار، زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی تک 856 ملین ڈالرز کمائے، جس سے زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں 567 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 289 ملین ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن ابراہیم امین نے بتایا کہ ہر ماہ سرکاری اور غیر سرکاری تربیتی پروگرامز سے ہزاروں افراد فری لانسنگ مارکیٹ میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ایس آئی ایف سی فری لانسنگ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

سابق چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن زوہیب خان کے مطابق ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرز اور اسٹارٹ اَپس کے لیے سہولت کا باعث بنے ہیں۔

آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت پالیسی تسلسل کے باعث آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فری لانسرز کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی شرکت نے زرمبادلہ میں اضافہ کیا ہے، جو قومی معیشت کے لیے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں