پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ طلب کیا، جس میں 18 جنگی بحری جہازوں اور 85 ایف 35 طیاروں کی خریداری شامل ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پینٹاگون نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ طلب کیا ہے۔
بجٹ کی مالیت ڈیڑھ ہزار ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ 18 جنگی بحری جہازوں کے لیے 65 ارب ڈالر کی تجویز شامل ہے۔ 85 ایف 35 طیاروں کے حصول کے لیے 102 ارب ڈالر کی تجویز دی گئی ہے۔
تجاویز کے مطابق ڈرون پلیٹ فارمز کی تعمیر پر 53 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ 21 ارب ڈالر اینٹی ڈرون ایمونیشن کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فوج کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔
بجٹ دستاویزات میں 44 ہزار نئے فوجی بھرتی کیے جانے کا ذکر ہے۔ یہ تجاویز دفاعی صلاحیتوں کے اضافے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ موجودہ بجٹ تجاویز اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔














