واٹس ایپ نے ایک نئے پیڈ سبسکرپشن ماڈل کی آزمائش شروع کر دی

میٹا نے واٹس ایپ پلس کے سبسکرپشن ماڈل کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو نئے پے وال فیچرز فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ پلس، میٹا کی سبسکرپشن ماڈل کی آزمائش

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے ایک نئے پیڈ سبسکرپشن ماڈل کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

یہ ماڈل ‘واٹس ایپ پلس’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور فی الوقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ پلس میں کئی پے وال فیچرز شامل ہیں جن تک رسائی ماہانہ فیس کی ادائیگی سے ہی ممکن ہوگی۔

واٹس ایپ ہیلپ سینٹر کے مطابق، سبسکرائبرز کو پریمیئم اسٹیکرز، تھیمز اور آئیکونز کو پرسنلائز کرنے کی سہولت ملے گی۔

یاد رہے کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ پلس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پلس کی بھی آزمائش جاری ہے اور مستقبل میں مفت ٹرائل کی پیشکش کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں