مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے پمپس کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ جنگ، برطانیہ میں پیٹرول چوری 62 فیصد بڑھ گئی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پے مائی فیول کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پمپس پر عملے سے بدسلوکی کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔

ایران پر حملے کے بعد عام گاڑی میں پیٹرول بھرنے کی لاگت 14 پاؤنڈ بڑھ گئی ہے جبکہ ڈیزل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 27 پاؤنڈ سے زائد ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ پیٹرول چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرول پمپس کے مالک مسٹر جوش کے مطابق ہر ہفتے پیٹرول کی عدم ادائیگی کے باعث انہیں تقریباً دو ہزار پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں