ٹرمپ کے اعلانات سے قبل اسٹاک مارکیٹوں میں مشکوک سودوں کا انکشاف ہوا ہے، جس سے انسائیڈر ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی بھی بڑے اعلان سے چند منٹ قبل اسٹاک مارکیٹس میں کروڑوں ڈالر کے مشکوک سودوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایران جنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے وقت مارکیٹ میں مشکوک سرگرمیوں کا پیٹرن دیکھا گیا۔
بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں مختلف مارکیٹوں کے اعداد و شمار کا موازنہ ٹرمپ کے ان اعلانات کے ساتھ کیا گیا جو عالمی منڈیوں کو متاثر کرتے ہیں۔
اس سے پتہ چلا کہ ٹرمپ کے بیانات سے قبل کاروباری سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جسے محض اتفاق نہیں کہا جا سکتا۔
یاد رہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سودے غیر قانونی انسائیڈر ٹریڈنگ کی علامات ہوسکتی ہیں، جس پر عالمی حلقوں میں تشویش ہے۔












