ریما خان، بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار

ریما خان نے بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کر دیا، وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریما خان، بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں اور اس لیے اپنے لباس پر خاص توجہ دی۔

ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لباس اور گفتگو پر خاص توجہ دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو اپنی زبان، کردار اور رویے پر دھیان دینا چاہیے کیونکہ لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں۔

انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ فروغ دیا جاتا ہے جبکہ مثبت کام کم دکھائے جاتے ہیں۔

ریما خان نے مزید کہا کہ اللہ کی جنت سب چاہتے ہیں لیکن مرنا کوئی نہیں چاہتا۔ اگر واقعی جنت میں جانا چاہتے ہیں تو مخلوق کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

یاد رہے کہ ریما خان اللہ کی بے شمار نعمتوں پر شکر گزار ہیں اور ان کے نزدیک اصل کامیابی انسان کا عاجز اور شکر گزار رہنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں