ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ناکہ بندی جاری رہے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ناکہ بندی جاری رہے گی، امن معاہدہ جلد طے پانے کی امید ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ، ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ناکہ بندی جاری رہے گی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی بدھ کی شام ختم ہو جائے گی، لیکن امن معاہدہ جلد طے پانے کی امید ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کسی دباوٴ میں نہیں کر رہے ہیں اور یہ معاہدہ سابق امریکی صدور کے دور میں ہونے والے معاہدوں سے بہتر ہوگا۔

ٹرمپ نے اپنے معاہدے کو 2015 کے عالمی جوہری معاہدے کے مقابلے میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے، جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس اور جرمنی شامل تھے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر 22 اپریل تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو سیز فائر میں توسیع کا امکان کم ہے اور ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر جنگ بندی کے اختتام تک معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بمباری شروع ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں