ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مشروط معاہدے پر سنجیدگی دکھائی، ناکہ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی ڈیڈلائن قریب ہے اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں۔
آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر امریکی کارروائی کے بعد ایران نے مذاکرات سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان کی قیادت نے اس ڈیڈلاک کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناکہ بندی ختم کرنے پر غور کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کو یورینیم افزودگی کی مشروط اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ یہ اجازت پہلے دس سال تک روک دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایرانی قیادت مذاکرات کے لیے محتاط ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔












