صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کو اوباما دور سے بہتر قرار دیا، مذاکرات کے امکانات روشن۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نیا معاہدہ اوباما اور بائیڈن دور کے جوہری معاہدے سے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے امکانات روشن ہیں اور دونوں ممالک سنجیدہ بات چیت میں مصروف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سابقہ ایران ڈیل جوہری ہتھیاروں کا خطرہ بڑھا رہی تھی، مگر نیا معاہدہ اس خطرے سے پاک ہوگا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ماضی میں ایران کو بڑی مالی امداد دی گئی۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر یہ معاہدہ ختم نہ ہوتا تو مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرات پیدا ہو سکتے تھے۔ ان کے مطابق نیا معاہدہ دنیا کے امن کے لیے مفید ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ امریکا کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کے لیے فریقین تیار ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں مذاکرات کی تیاری جاری ہے اور فریقین کے درمیان رابطے تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے۔












