وزیراعظم کی زیر صدارت ایران کے انکار پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم، ایران کے انکار پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران کے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے اپنی ملاقات پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں ایران امریکا مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایران کی مذاکرات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا ایران مذاکرات کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں